کرائم پٹرول دیکھ کر لاش سوٹ کیس میں چھپانے کا خیال آیا.. ٹی وی شو دیکھ کر خاتون نے انسانیت کو شرما دینے والا واردات کر ڈالی

image

بھارتی ٹیلی-ویژن شو ‘کرائم پٹرول’ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے. مگر اس شو کی وجہ سے اتنا سنگین واقعہ پیش آسکتا ہے ایسا شاید ہی کسی نے سوچا ہو.

بھارتی ریاست بہار کے مظفر پور ضلع میں انتہائی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنی ہی 3 برس کی معصوم بچی کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں پھینک دی.

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے کسی نوجوان کے ساتھ نازیبا تعلقات تھے جبکہ نوجوان نے بیٹی سمیت ملزمہ کو اپنانے سے انکار کردیا تھا. یہی وجہ تھی کہ ملزمہ نے اپنی بیٹی کا قتل کر کے لاش سوٹ کیس میں بھر کر گھر کے پیچھے پھینک دی جبکہ تفتیش کے دوران ملزمہ نے بیان میں کہا ہے کہ واردات کا خیال اسے سیریل ‘کرائم پٹرول’ دیکھ کر آیا.

ملزمہ نے واقعہ کے دن اپنے شوہر منوج کو فون کر کے اطلاع دی کہ وہ اپنی خالہ کے گھر جا رہی ہے. تاہم گھر کی حالت اور بیوی اور بیٹج کی دیر تک غیر موجودگی کی وجہ سے شوہر نے پولیس کو اطلاع دی اور تھوڑی سی چھان بین کے بعد معاملہ سامنے آگیا. بعد ازاں پولیس نے ملزمہ کے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US