قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور گردشی قرض کے خاتمے کے لئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ضروری ہے

image

کے الیکٹرک کی نجکاری سے قومی خزانے کو 900 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد یوٹیلیٹی میں ہونے والی بہتری کا جائزہ لیا گیا ہے رپورٹ ۔یں کہا گیا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف شراط ہے تحت سرکاری ملکیت کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہے۔ لگتا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر کام کررہی ہے تاکہ گردشی قرض سے جان چھڑائی جاسکے رپورٹ میں ملک کی جی شعبے کی واحد تقسیم کار کمپنی کی نجکاری سے قبل اور بعد میں ہونے والی بہتری کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے میں کام ہے، کیونکہ ان کمپنیوں نے اپنے ترسیل، تقسیم کے نقصانات کو کم کرنے میں زیادہ پیش رفت نہیں کی۔ جسکی وجہ سے سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری قومی خزانے پر بوجھ ہے اور گردشی قرضہ 2.9 ہزار اب روپے ہوگیا ہے۔

نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک نے ترسیل اور تقسیم کے نظام میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس سے کے نقصانات میں 52 فیصد کی بہتری لائی ہے، عالمی بینک نے بھی کے الیکٹرک نجکاری سے قومی خزانے کو 900 ارب روپے بچت کی رپورٹ کی یے۔

ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک کو حکومت کوئی آپریشنل سبسڈی نہیں دی، نجکاری کے بعد کے الیکٹرک نے صارفین کی تعداد، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نیٹ ورک سمیت بجلی کی مجموعی فروخت میں اضافہ کیا ہے،


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US