گزشتہ روز شہر قائد سے سائیکلون کا خطرہ ٹل جانے کے بعد محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہواؤں کے زیراثر کراچی میں 3 سے 4 ستمبر کے درمیان گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے گرم ہوائیں 2 ستمبرکو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوسکتی ہیں، جو ا اسی دن شام /رات ملک کے مغربی حصوں پر اثرانداز ہوں گی،جس کے زیر اثر کراچی میں 3 سے4 ستمبر(منگل،بدھ)کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی، میرپور خاص، جیکب آباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، تھرپارکر، مٹھی، عمرکوٹ، سانگھڑمیں بھی گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے.
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو کراچی میں بادل چھائے رہیں گے اور رات کو بوندا باندی کا امکان ہے.