رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات ، ہزاروں سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ

image

سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم پر کام شروع ، ہزاروں سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افسران و اہلکاروں کو دیگراداروں میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

فیصل آباد میں 100 سے زائد ٹیکسٹائل ملز بند، لاکھوں مزدور بے روزگار

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول میں اور دوسرے مرحلے میں سرپلس ملازمین کو دوسرے محکموں میں بھیجا جائے گا، سرپلس ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک بھی دیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ کی سیکشن 2 اور 11 میں ترمیم کی جا رہی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیمی مسودہ تیار کر لیا ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جائیگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US