پنجاب، انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان بروز بدھ ہو گا

image

لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان بروز بدھ 4 ستمبر کو کریں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام بورڈز کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان منگل شام 4 بجے جبکہ جنرل نتائج کا اعلان بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔

سندھ:میٹرک، انٹر نتائج کا اعلان15 ستمبر تک کرنے کی ہدایت

مراسلے میں کہا گیا کہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US