مون سون کا نیا اسپیل سندھ میں داخل ہونے کا امکان۔۔ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

image

گزشتہ دنوں تیز بارشوں کے بعد اب ایک بار پھر مون سون کا نیا اسپیل ملک بھر میں بارشیں برسانے کو تیار ہے۔ خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں آج داخل ہو گا۔ جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 4 ستمبر تک تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، جنوبی بلوچستان، بالائی و جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جبکہ مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ آج مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جو کل شہر بھر میں تیز بارشیں برسا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US