میری 3 بیٹیاں ہیں اور۔۔ دو بار محبت کی شادی کرنے والے فواد چوہدری کیا تیسری شادی بھی کرنے والے ہیں؟

image

“میں کھانے پینے کا بہت شوقین ہوں۔ آلو، دال اور گوشت سے بنی غذائیں بہت شوق سے کھاتا ۔ مجھے کھانا پکانا تو نہیں آتا لیکن اب سب سے چھوٹی بیٹی کہتی ہے تو سوچ رہا ہوں کہ کوکنگ بھی سیکھ لوں“

یہ کہنا ہے رہنما تحریکِ انصاف اور سابق صوبائی وزیر فواد چوہدری کا جنھوں نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی پر گفتگو کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سیاست ہو ہی نہیں رہی ہے، جب سیاست ہو گی تو وہ ضرور متحرک ہوں گے فی الحال وہ ایک تعلیمی پراجیکٹ میں مصروف ہیں۔ پچھلے ایک سال انھوں نے سوئمنگ اور جم بہت کیا تھا لیکن اب یہ روٹین چھوڑ دی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انھیں ڈرائیونگ کا بالکل شوق نہیں ہے۔ نہ تو وہ گاڑی چلاتے ہیں نہ ہی انھیں مہنگی ترین گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے البتہ گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہے اور انھوں نے ساری دنیا گھوم رکھی ہے۔

نجی ندگی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے دو شادیاں کی ہیں۔ دونوں محبت کی شادیاں ہیں، تیسری کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میری تین بیٹیاں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US