شاہد آفریدی کے بعد محمد یوسف بھی نانا بن گئے۔۔ نواسے کے ساتھ تصاویر شئیر کردیں

image

سابق کپتان شاہد آفریدی کے نانا بننے کے بعد اب پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف بھی نانا بن گئے۔ دیکھیں

محمد یوسف نے اپنے نانا بننے کی اطلاع ایکس کے ذریعے دیتے ہوئے ننھے نواسے کا ماتھا چومتے ہوئے تصویر بھی شئیر کی جبکہ کیپشن میں محمد یوسف اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اولاد کی اولاد ہونے پر مزید اچھی لگنے لگتی ہے۔

واضح رہے کہ محمد یوسف کی بیٹی کی شادی مارچ 2022 میں ہوئی تھی۔ اس موقعے پر محمد یوسف نے بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی صاحبزادی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US