ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کےلیے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہیں۔ البتہ اسلام آباد میں تاحال ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا زونل کمیٹیوں سے رابطہ جاری ہے۔
لاہور سے ممبر رویت ہلال کمیٹی ممبر شفیق پسروری نے کہا کہ ربیع الاوّل کا چاند 3 ستمبر کو صبح 6 بجے پیدا ہوچکا۔ چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زیادہ ہوچکی، مطلع جزوی ابر آلود ہے، لاہور میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ جبکہ گوادر، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع صاف ہے اور چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ اگر ر بیع الاول کا چاند آج نظر آ جاتا ہے تو بارہ ربیع بروز پیر 16 ستمبر کو ہو گی، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں بارہ ربیع الاول بروز منگل 17 ستمبر کو ہو گی