چہرے پر کوئی شرمندگی یا افسوس نہیں ہے.. کارساز واقعے کی نتاشہ دانش کو جیل میں کون سی خاص سہولیات دی جارہی ہیں؟

image

کارساز واقعے کی ذمہ دار نتاشہ دانش پر یوں تو دفعہ 322 یعنی قتل بالسبب کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور عدالت کی جانب سے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی بھیجا گیا تھا. البتہ حال ہی میں جیل سے وائرل ہونے والی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر غم و غصے کا شکار ہوگئے ہیں.

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نتاشہ دانش گھر کا لباس پہنے ہیں. جبکہ ایک تصویر میں وہ پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں. لوگوں کا کہنا ہے کہ دو لوگوں کی جان لینے کے باوجود نتاشہ کے چہرے پر کوئی غم یا شرمندگی نہیں ہے.

جبکہ تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمہ کو جیل میں پنکھے کے علاوہ آرام دہ بستر اور یہاں تک کے ٹی وی کی سہولت بھی میسر ہے جبکہ دیوار پر ایک برقعہ بھی ہینگر میں لٹکا ہوا نمایاں ہے۔ جبکہ وائرل تصاویر سے یہ بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جیل میں کیمرہ والا موبائل بھی موجود ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US