6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ حکومت کا اہم اعلان

image

گزشتہ دو روز سے انٹرنیٹ پر کل 6 ستمبر 2024ء کی عام تعطیل کے حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن تیزی سے گردش کرتا نظر آرہا ہے- تاہم اب وفاقی حکومت کی جانب سے اس نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے-

وفاقی حکومت کی جانب سے 6 ستمبر 2024ء بروز جمعہ یومِ دفاع کے موقع پر عام تعطیل کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ واضح رہے ہر سال 6 ستمبر کا دن پاکستان میں قومی یومِ دفاع کے طور خوب جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

تاہم گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 6 سمتبر کے دن کے حوالے سے ایک عام تعطیل کے اعلان پر مبنی نوٹیفیکیشن زیرِ گردش تھا۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر 6 ستمبر سے متعلق وائرل جعلی نوٹیفکیشن کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقع پر عام تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US