کیا آپ جانتے ہیں کرشمہ کپور کی پہلی بیٹی کون ہیں؟

image

معروف بھارتی اداکارائیں اور بہنیں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کی آج کل ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی دکھائی دے رہی ہے-

ویڈیو میں کرشمہ کپور کی جانب سے اپنی پہلی بیٹی کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

دونوں کپور بہنوں کی یہ ویڈیو بھارتی ڈانس ریئلٹی شو انڈیا بیسٹ ڈانسر کے سیزن 4 کے سیٹس سے وائرل ہو رہی ہے۔ کرشمہ کپور اس پروگرام کی جج ہیں، اور اس شو کے دوران ہی ان کے لیے کرینہ کپور کا خوبصورت ویڈیو پیغام اسکرین پر چلایا گیا۔


ویڈیو پیغام میں اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں دنیا کے لیے کرشمہ کپور ہمیشہ سے ایک آئیکون رہی ہیں، اور انہیں ہمیشہ 90ء کی دہائی کی سب سے بڑی خاتون سپر اسٹار تصور کیا جائے گا-

اس کے علاوہ کرینہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ کرشمہ میری بہن، میری ماں اور سب سے بڑھ کر پوری دنیا میں میری سب سے اچھی دوست ہیں۔ اور میں آج جو کچھ بھی ہوں انہیں کی وجہ سے ہوں-

دوسری جانب کرشمہ کپور اپنی بہن کرینہ کپور کا یہ پیغام سن کر جذباتی ہوگئیں اور ساتھ ہی انہوں نے کرینہ کو اپنی پہلی بیٹی بھی قرار دے دیا-

کرشمہ کا کہنا تھا کہ کرینہ میرے نزدیک میری پہلی بیٹی ہے اور مجھے بھی اس پر بہت فخر ہے٬ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اپنے ممتا کے جذبات کا اظہار کیسے کروں-
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US