آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالرز کی کمی کے بعد 2 ہزار 490 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ واضح رہے اس ہفتے سونے کی قیمت میں بار کمی واقع ہوئی ہے۔