700 گاڑیاں، تیل کے ذخائر اور۔۔ دنیا کا سب سے امیر ترین خاندان کون سا ہے اور ان کے پاس کتنی دولت ہے؟ چونکا دینے والے حقائق

image

ابوظہبی کا شاہی النیہان خاندان، جس کی مجموعی دولت 300 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے، دنیا بھر میں اپنی دولت اور شاندار طرز زندگی کے لیے مشہور ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اس خاندان کے پاس بے شمار اثاثے ہیں، جن میں صدارتی محل، نجی جیٹ طیارے، 700 سے زیادہ اعلیٰ کاریں، اور دنیا کے سب سے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی شامل ہیں۔

شاہانہ رہائش:

النہیان خاندان کا صدارتی محل، قصر الوطن، جس کی مالیت 4,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، 94 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 350,000 کرسٹل سے بنا دنیا کا ایک شاندار فانوس بھی شامل ہے۔

وسیع سرمایہ کاری:

یہ شاہی خاندان دنیا کے تیل کے چھ فیصد ذخائر کا مالک ہے، لیکن ان کی دولت کا دائرہ اس سے بھی کہیں آگے ہے۔ ریحانہ کے بیوٹی برانڈ فینٹی، اور ایلون مسک کے اسپیس ایکس جیسے بڑے ناموں میں سرمایہ کاری کر کے انہوں نے خود کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے پر نمایاں مقام دیا ہے۔

کاروں کا شاہانہ مجموعہ:

شیخ حمد بن حمدان النہیان، جو ابوظہبی کے حکمران کے چھوٹے بھائی ہیں، 700 سے زائد کاروں کے مالک ہیں۔ ان کی گاڑیوں میں دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی سے لے کر فراری اور میک لارن جیسی لگژری کاریں شامل ہیں، جس سے ان کی شوقین مزاجی کا اندازہ ہوتا ہے

عالمی جائیدادیں:

النہیان خاندان صرف ابوظہبی تک محدود نہیں، بلکہ پیرس اور لندن میں بھی شاہانہ جائیدادوں کے مالک ہیں۔ یہ شاہی خاندان اپنے دنیا بھر میں موجود لگژری اثاثوں کے ذریعے اپنی شان و شوکت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

خاندان کی سربراہی:

اس خاندان کے سربراہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان ہیں، جن کے ساتھ 18 بھائی، 11 بہنیں، نو بچے اور 18 پوتے پوتیاں ہیں۔

یہ خاندان دولت، طاقت اور لگژری کی زندہ مثال ہے، جو دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US