شناختی کارڈ نہ بنوانے پر کتنے سال قید ہو سکتی ہے؟ نادرا نے خبردار کردیا

image

پاکستان میں 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈ بنوانا ہر شہری کا قانونی فرض ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ شناختی کارڈ کے حصول میں تاخیر سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہ

نادرا کے مطابق، آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد صرف 90 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ شہری شناختی کارڈ کے لیے درخواست جمع کروا سکیں۔ اگر مقررہ وقت میں یہ ذمہ داری پوری نہ کی گئی تو سیکشن 30 (e) کے تحت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نادرا نے خبردار کیا ہے کہ بروقت درخواست نہ دینے والوں کو 6 ماہ کی قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، اور بعض حالات میں دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

شناختی کارڈ نہ صرف شہری کی پہچان ہے بلکہ یہ پاکستان میں تمام سرکاری اور قانونی امور کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ نادرا کی یہ سختی اس لیے ہے تاکہ ہر شہری اپنی قومی ذمہ داری کو وقت پر ادا کرے اور اپنے قانونی حقوق سے محروم نہ ہو۔

لہذا، 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوراً نادرا کے دفتر جائیں اور شناختی کارڈ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کے جرمانے یا قید کی نوبت نہ آئے۔ یاد رکھیں، آپ کی شناختی دستاویز آپ کی قومی شناخت کا مظہر ہے اور اس کے بغیر آپ کی زندگی کے کئی اہم پہلو متاثر ہو سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow