بھتیجے کی شادی کی خوشی میں سرخ جوڑا پہن لیا۔۔ مریم نواز نے کس مشہور ڈیزائنر کا انتخاب کیا؟

image

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں سرخ رنگ کے شاندار لباس میں خوبصورت انداز میں شرکت کی، جس نے ساری محفل کا رُخ اپنی جانب موڑ لیا۔

نواز شریف کے پوتے، حافظ زید حسین نواز کا نکاح حال ہی میں سابق وزیرِ اعظم کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا۔ اس موقع پر مریم نواز کا لباس خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا، جس میں وہ بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کی حالیہ کلیکشن "ہیریٹیج برائیڈل" میں ملبوس نظر آئیں۔

ان کا یہ دلکش سرخ جوڑا اس خصوصی دن کی شان بڑھا رہا تھا، اور سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ 25 دسمبر کو جاتی امرا میں ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں 500 مہمانوں کی موجودگی نے اس لمحے کو اور بھی یادگار بنا دیا۔

آج، زید حسین نواز اپنی دلہن کے ساتھ ماڈل ٹاؤن جائیں گے، اور یہ دن بھی خاندان کے لیے خوشیوں کا سبب بنے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow