ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک اور ایچ بی ایل زرعی سروسز کے درمیان شراکتداری کا معاہدہ
کراچی( 31 دسمبر 2024) پاکستان میں زرعی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے معیاری زرعی ان پٹ اور مالیات کی فراہمی اہم ہے۔ یہ بات ایچ بی ایل زرعی سروسز کے چیف ایگزیکٹو عامر عزیز نے ایچ بی ایل زرعی سروسز اور ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے درمیان معاہدے کے موقع پر کہی
عامر عزیز کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری چھوٹے کسانوں کو ان کی فصلوں کے حوالے سے ایک جامع حل فراہم کرتی ہے۔ زرعی معیشت کے حوالے سے ایچ بی ایل زرعی سروسز کی مہارت اور ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کی مالیاتی خدمات کے ذریعے ایک چھت تلے تمام زرعی خدمات اور مالیات کو فراہم کررہے ہیں۔ اس کا مقصدکسانوں کو بہترزرعی پیداوار، اجناس کی بہتر قیمت اور زرعی معیشت میں استحکام پیدا کرنا ہے۔
دیہی خاندانوں کو مالیات تک رسائی اور مالیات کا حقیقی استعمال کر نے کے لیے ایچ بی ایل زرعی سروسز کی فیلڈ ٹیمیں ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے قرضوں کو ایچ بی ایل زرعی سروسز کی خدمات کے ذریعے وسعت دیں گی۔ ان خدمات میں اعلیٰ معیار کی زراعت میں استعمال ہونے والی مصنوعات، زرعی مشینری کا حصول، اور قابل عمل زرعی معاشی مشاورت کے ذریعے پیدوار میں اضافہ اور مستحکم زراعت کو ممکن بنائیں گے۔ایچ بی ایل زرعی سروسز کسانوں اور ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے فیلڈ اسٹاف کے درمیان براہ راست ملاقات بھی کروائے گی، تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کی اچھی قیمت مل سکے اور بروقت ادائیگی کے ذریعے کسانوں کے استحصال کا خاتمہ بھی کیا جاسکے۔
اس شراکت داری کے تحت، ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ایچ بی ایل زرعی کے قائم کردہ ڈیرہ میں سہولت کاونٹر قائم کرے گا اور جہاں کسانون کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کی جائے گی۔ تاکہ وہ بروقت اپنی فصلوں کی کاشت کے لئے ضروری اقدامات کرسکیں۔ اس شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او عامر خان نے کہا کہ ایچ بی ایل زرعی سروسز سے شراکت داری پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل زرعی شعبے کو مضبوط اور مستحکم کرے گی۔ ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک پاکستان کا سب سے بڑا مائیکروفنانس بینک ہے، جو زرعی قرضوں کی فراہمی میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ دیہی کمیونٹی کو درپیش خصوصی مسائل کو حل کرنے لیے متنوع مالیاتی مصنوعات کی فراہم کررہے ہیں۔ ایچ بی ایل زرعی سروسز کے ساتھ مل کرکسانوں کو معلومات اور آلات کے ذریعے درست فیصلہ سازی میں مدد دینے، زراعت کو بہتر بنانے، اور مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے سے ایک نیا منظر نامہ تشکیل پائے گا۔
ایچ بی ایل زرعی سروسز کی فیلڈ ٹیمیں ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے قرضوں کو ایچ بی ایل زرعی سروسز کی خدمات کے ذریعے وسعت دیں گی۔ ان خدمات میں اعلیٰ معیار کی زراعت میں استعمال ہونے والی مصنوعات، زرعی مشینری کا حصول، اور قابل عمل زرعی معاشی مشاورت کے ذریعے پیدوار میں اضافہ اور مستحکم زراعت کو ممکن بنائیں گے۔ایچ بی ایل زرعی سروسز کسانوں اور ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے فیلڈ اسٹاف کے درمیان براہ راست ملاقات بھی کروائے گی، تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کی اچھی قیمت مل سکے اور بروقت ادائیگی کے ذریعے کسانوں کے استحصال کا خاتمہ بھی کیا جاسکے۔
مزید برآں کسانوں کو مالیاتی مصنوعات کے ایک جامع پیکیج تک رسائی بینک کی موبائل اَیپ کے توسط سے حاصل ہوگی، جس کے تحت لین دین کو سادہ اور بروقت کرنے سے مالیاتی خدمات باآسانی فراہم ہوسکیں گی۔
پاکستان کے زرعی شعبے کو مستحکم کرنے میں یہ شراکت داری اہم ہے۔ ایچ بی ایل زرعی سروسز اور ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کسانوں کو ایک روشن اور پائیدار مستقبل کے لیے انہیں ایسے آلات، وسائل اور معلومات فراہم کررہے ہیں ، جو بدلتے ہوئے زرعی منظرنامے میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہیں۔