کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ سردی میں مزید اضافے کا امکان

image

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، اور نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں رات گئے کہیں بوندا باندی ہوئی، تو کہیں ہلکی پھوار نے زمین کو تر کردیا۔

گرو مندر، نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، شارع فیصل، کارساز، شانتی نگر، گلستان جوہر اور اسکیم 33 یونیورسٹی روڈ پر بھی بوندا باندی کے مناظر دیکھے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حب چوکی اور سرجانی کے مضافات میں بھی بارش کے آثار دیکھے گئے ہیں۔

ادھر بلوچستان کے شمالی حصے برفانی منظر پیش کر رہے ہیں، جہاں کوئٹہ اور آس پاس کے علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا یہ دلچسپ مرحلہ 5 جنوری تک چلنے کی توقع ہے، جبکہ شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان واضح طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow