پاکستان کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کے نرخوں نے نئی بلندیوں کو چھو لیا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا غیر متوقع اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1200 روپے مزید مہنگا ہو کر 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کا ہو چکا ہے۔
بین الاقوامی منڈیوں میں بھی سونا اپنی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد یہ 2 ہزار 703 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتیں بھی متاثر ہوئیں۔ فی تولہ چاندی 83 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 433 روپے تک جا پہنچی ہے۔