آج 1 تولہ سونے کی کیا قیمت رہی؟

image

پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونا بدستور 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر ٹکا ہوا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے پر جمی رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 3338 ڈالرز پر برقرار رہی۔

یاد رہے، کل ہی سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو ملی تھی، جب ایک ہی دن میں تولہ سونا 11 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا تھا۔ مگر آج کا دن مکمل طور پر "اسٹیبل" رہا – نہ کوئی کمی، نہ کوئی اضافہ!


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts