کراچی : ملیر سعود آباد میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

image

ملیر سعودآباد میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ باقر کے نام سے کی گئی، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کے ڈرائیور پر تشدد کیا اور ٹریلر کو آگ لگا دی۔ تاہم پولیس نے جائے وقعہ پر پہنچ کر ٹریلر ڈرائیور وارث کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ٹریلر پر سیمنٹ کی بوریاں لوڈ تھیں، ٹریلر آر سی ڈی گراؤنڈ سے سعود آباد کی جانب آرہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، حادثے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts