اوپوکمپنی نے'کےسیریز' کے دو جدید فون متعارف کرا دیے

image

مپنی کے مطابق ’اوپو کے 13‘ کو اسنیپ ڈریگن جنریشن 8 کی چپ جبکہ ’کے 13 ٹربو پرو‘ کو میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی کے پروسیسر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اوپو 'کے 13' کو تین مختلف ماڈولز میں پیش کیا گیا ہے، جس میں 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈلز شامل ہیں۔

اسی طرح اوپو کے' 13 ٹربو پرو' کو ایک ہی 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ماڈل میں متعارف کرایا گیا ہے۔

دونوں ماڈلز کے ساتھ ’اوپوٹربو سپر کولنگ کٹ‘ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں ایک مقناطیسی کیس اور آر جی بی لائٹس والے ایکسٹرنل کولنگ فینز شامل ہیں، جو زیادہ گرمی کے دوران فون کی تھرمل پرفارمنس کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کریں گے، دونوں فونز میں ان بلٹ کولنگ فین بھی موجود ہوگا۔

کمپنی کے مطابق دونوں فونز میں 6.8 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے، جو 1.5 ریزولوشن سپورٹ کرتا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں، جن میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے جب کہ فونز میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

’اوپو کے 13 ٹربو پرو‘ کو طاقتور 7 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 80 واٹ کے چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ ’کے 13‘ کو اس سے کم طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فونز کی قیمت کا فوری طور پر اعلان نہیں کیا گیا، تاہم فونز کے سب سے کم میموری والے ماڈل کی قیمت پاکستانی 79 ہزار جب کہ سب سے زیادہ طاقتور میموری ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

فونز کو فوری طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔ امکان ہے کہ فونز کو پاکستان میں فروخت کیے جانے کے وقت ان کی قیمت کم کرکے انہیں پیش کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow