کراچی : بارش کے بعد 550 فیڈرز متاثر، کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی غائب

image

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی۔

بارش کے بعد پیدا ہونے والی حبس کی صورتحال کے باعث شہری گرمی سے بے حال ہیں۔ گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے بعد کراچی کے 550 فیڈرز متاثر ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں 2100 میں سے 1550 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش رکے کئی گھنٹے ہوچکے مگر عملہ فالٹ درست کرنے کے لیے نہیں پہنچا۔ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہورہی ہے جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US