ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں قوم خوگاخیل نے این ایل سی کی ٹینڈر پالیسی مسترد کر دی جبکہ 300 کنال معاہدے پر سوالیہ نشان لگ گیا اور اس پر قوم خوگاخیل کے تحفظات بڑھ گئے۔
قوم کے مشران نے پاک افغان شاہراہ کے حوالے سے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ روزگار پر ڈاکہ برداشت نہیں، 300 کنال معاہدے پر قوم خوگاخیل کے تحفظات بڑھ گئے، مقامی نوجوانوں سے روزگار چھیننا معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔
مشران نے قرار دیا کہ این ایل سی اور ایف بی آر کی خلاف ورزیاں فوری ختم کی جائیں۔ لیکن اگر مطالبات نہ مانے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا، یاد رہے کہ قوم خوگاخیل نے این ایل سی کی ٹینڈر پالیسی مسترد کر دی۔