خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، سرائے نورنگ کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 15 سالہ لڑکا شوکت اللہ اور دو خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ رات طوفانی بارش کے دوران پیش آیا۔ گزشتہ شب طوفانی بارش سے علاقے کا سارا نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا،بارش سے قلعہ گرانڈ کے قریب کچی آبادی شدید متاثر ہوئی جہاں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
موسلا دھار بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔