پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی کال پر احتجاجی ریلیاں

image

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں بھی احتجاجی ریلیاں نکلنا شروع ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی احتجاجی ریلی میں شامل ہوگئے۔

وزیراعلیٰ نے پہلے ہی احتجاجی ریلی کے روٹس کا اعلان کیا ہے کہ ریلی حیات آباد ٹول پلازہ پر جمع ہوکر رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار پر ختم ہوگی۔ اب تک شہر بھر سے ریلیاں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، ریلی میں شامل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کوپی ٹی آئی کارکنوں نے قافلہ روک کر ڈی چوک جانے کے نعرے لگائے۔

ریلی میں ماضی کی طرح پھر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے، ریلی میں سرکاری گاڑیاں، ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بھی شامل ہیں۔ عمران خان کی رہائی کے لیے ہونے والی ریلی کی قیادت کرنے کے لیے علی امین گنڈاپور حیات آباد ٹول پلازہ پہنچے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US