اسلام آباد انتظامیہ نے یوم آزادی کی تیاریوں کے پیشِ نظر 13 اگست 2025 کو وفاقی دارالحکومت کی ریونیو حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ضروری خدمات کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیے گئے اداروں میں ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن دفاتر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں میں بھی چھٹی نہیں ہوگی۔