کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر دھماکا، ایک شخص زخمی

image

کوئٹہ میں سریاب کے علاقے لنک بادینی روڈ پر منگل کے روز دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب ایک پولیس گاڑی جائے وقوعہ سے گزر چکی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی گزرنے والی ایک عام شہری کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم طلب کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے پس منظر میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US