ملک میں کتنی درسگاہیں، عبادت گاہیں اور معاشی یونٹس ہیں؟ معاشی ڈیٹا جاری

image

پاکستان میں 7 کروڑ معاشی یونٹس ہیں جن میں ڈھائی کروڑ روزگار موجود ہیں۔ تین کروڑ تراسی لاکھ عمارتیں موجود ہیں، تین کروڑ عام رہائشی عمارتیں ہیں۔ کثیر منزلہ عمارتوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں جبکہ جھگیوں، ٹینٹس اور غاروں کی سب سے زیادہ تعداد بھی سندھ میں ہی ہے۔

یہ انکشافات آج محکمہ شماریات کی جانب سے ریلیز کی گئی پاکستان کی پہلی معاشی شماریات میں کیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی آڈیٹوریم میں منعقدہ لانچنگ تقریب میں بتایا گیا کہ اس سے قبل 2003 میں معاشی شماریات کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام ہوئی تاہم 2023 کی مردم شماری میں جمع کیے گئے مصدقہ ڈیٹا کی مدد سے یہ معاشی شماری کی گئی ہے، جس میں 5 لاکھ فیلڈ اسٹاف نے حصہ لیا، ملک میں موجود 4 کروڑ عمارتوں میں سے تقریباً ایک کروڑ عمارتوں میں کسی نہ کسی قسم کی کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 27 لاکھ دکانیں، 188000 ہول سیل اور 825000 سروسز شاپس ہیں جبکہ فیکٹریوں کی تعداد 23000 اور پیداواری یونٹس کی تعداد 64300 ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 242000 اسکول، 36331 مدارس اور 241 یونیورسٹیاں ہیں۔ 119000 صحت کے مراکز اور 6 لاکھ عبادت گاہیں ہیں جن میں زیادہ تر مساجد ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US