بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 345 ڈالر پر جا پہنچا۔
عالمی سطح پر قیمت بڑھنے کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا، جہاں 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے بڑھ گیا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1715 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اب دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔