کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، مطلع ابر آلود

image

کراچی میں آج بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے تاہم دوپہر تک موجودہ بارش کا اسپیل کمزور پڑ جائے گا اور شام تک بارش برسانے والا سسٹم شہر کی حدود سے نکل جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 اگست سے ایک اور بارش برسانے والا سسٹم کراچی کو متاثر کرے گا جس کے باعث دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

شہر کا مطلع اس وقت ابرآلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو چکی ہیں۔ مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم نمی کا تناسب 83 فیصد ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US