پی ٹی آئی کے ایم این اے عادل خان بازئی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

image

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر قائمہ کمیٹییوں سے استعفیٰ دے دیا۔

عادل خان بازئی نے قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

عادل خان بازئی نے قائمہ کمیٹی برائے پاورٹی الیوی ایشن اینڈ سوشل سیفٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US