اسلام آباد کے علاقے سے 2 روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ مردہ حالت میں دریائے سواں سے مل گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ متوفی کی شناخت شہریار عدیل ولد عدیل کے نام سے ہوئی جو بحریہ ٹاؤن فیز 8 مکان نمبر 61 C گلی نمبر 2 کا رہائشی تھا۔
اہل علاقہ نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔