وکیل اور سماجی رہنما ایمان مزاری نے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق عبداللہ گل نے مبینہ طور پر ایک جعلی اور فوٹوشاپ کے ذریعے تیار کردہ تصویر سوشل میڈیا پر پھیلائی جس سے ایمان مزاری کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا۔ ایمان مزاری کے وکلا کا کہنا ہے کہ اگر 14 دن کے اندر عبداللہ گل معافی نہ مانگیں اور وضاحت جاری نہ کریں تو ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
قانونی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہتک عزت کے قوانین کے تحت جھوٹی اور گمراہ کن مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔