سیلاب سے متاثرہ حاملہ عورت پر قیامت ٹوٹ پڑی.. 3 نومولود بچوں کے ساتھ کیا افسوس واقعہ پیش آیا؟

image

"میرے تینوں بچے میری آنکھوں کے سامنے دنیا سے چلے گئے، میں کچھ نہیں کر سکی، صرف روتی رہ گئی۔"

وزیر آباد کے علاقے سوہدرہ میں سیلابی پانی نے ایک ماں کے خواب اور خوشیاں بہا دیں۔ سیلاب سے متاثرہ گاؤں میں سڑکیں ڈوبنے کے باعث راستے بند ہوگئے اور حاملہ خاتون اسپتال تک نہ پہنچ سکیں۔ خاتون نے راستے ہی میں تین بچوں کو جنم دیا، لیکن فوری طبی سہولت نہ ملنے کے باعث وہ ننھے وجود زندگی کی جنگ ہار گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق پانی میں ڈوبی سڑکوں کی وجہ سے بروقت مدد ممکن نہیں ہو سکی۔ نومولود میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US