گاڑیوں میں روانہ ہونے والی بارات کو کشتیوں میں سفر کرنا پڑ گیا، عارف والا میں دریائے ستلج کے سیلاب میں پھنسی بارات کو نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں سیلاب میں پھنس گئی تھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے دلہا اور باراتیوں کو سیلاب سے نکال لیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو کی ٹیم نے کشتیوں میں بارات کو منزل مقصود تک پہنچایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق باراتیوں نے بَروقت امداد ملنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔