ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 ارب ڈالر قرض کا دس سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک قائم کیا ہے۔
حکومت پاکستان کو 20 ارب قرض صرف 2 فیصد شرح سود پر 10 سال کی مدت کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ یہ رقم عالمی بینک گروپ کی IDA (International Development Association) کے ذریعے منظور کی گئی ہے۔
مزید 20 ارب نجی شعبے کو International Finance Corporation (IFC) کے ذریعے دیے جائیں گے، جو ورلڈ بینک گروپ کی نجی سرمایہ کاری کی شاخ ہے۔
Country Partnership Framework (CPF) 2025–2035 یہ قرض دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (2025–2035) کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
فریم ورک کی اہم ترجیحات میں موسمیاتی اثرات سے مزاحمت (climate resilience)، غربت میں کمی، صحت، تعلیم، اور بچوں میں غذائیت کے مسائل کا تدارک، صاف توانائی اور ہوا کا معیار بہتر بنانا، شمولیتی ترقی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا، نجی شعبے کی شمولیت شامل ہے۔
IFC کی شمولیت سے نجی شعبے کو سرمایہ کاری، قرض اور رہنمائی فراہم کی جائے گی، جس سے ملک میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ورلڈ بینک گروپ کی نجی سرمایہ کاری ادارے IFC کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں نجی شعبے کے ذریعے غربت میں کمی اور معاشی استحکام لانا ہے۔
IFC نے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور نجی شعبے کے فروغ کے لیے اگلے دس سال میں 2 ارب سالانہ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔