راولپنڈی کچہری چوک کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 34 سالہ عنبر بشیر نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ خاتون کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نعش کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری اور گاڑی پر قابو نہ رہنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔