اسلام آباد : گرین بیلٹ اور سروس روڈ پر بااثر افراد کی تجاوزات برقرار، کارروائی پر سوالیہ نشان

image

اسلام آباد تھانہ نون کی حدود موٹر وے لوپ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گرین بیلٹ اور سروس روڈ پر قائم تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران چند تجاوزات ہٹائی گئیں اور ہوٹل مالکان کو وارننگ جاری کی گئی کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تاہم اہلِ علاقہ نے شکایت کی ہے کہ چند منظور نظر افراد کے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جبکہ مذکورہ ہوٹلوں کی وجہ سے اہل علاقہ کو گلی سے گزرنے میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ ہوٹلز انتظامیہ نے گلی میں شیڈ بھی لگا رکھا ہے اور کرسیاں، ٹیبل رکھ کر گزرنے والوں کے راستے کو بھی محدود کر رکھا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر تمام تجاوزات ہٹائی جانی چاہیے تھی، اس طرح کی کارروائیاں اداروں کی نیک نامی کا باعث بننے کے بجائے ان کا کردار مشکوک کردیتی ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیا جائے گا اور تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US