وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی کی تیاری کر لی گئی وزارتِ دفاع کا قلمدان نئے وزیر کو دینے پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وزارتِ دفاع کے لیے تین اہم ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اور حتمی مشاورت مکمل ہوتے ہی نئے وزیرِ دفاع کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کے لیے زیرِ غور ناموں میں سینئر پارٹی رہنما اور اہم پارلیمانی شخصیات شامل ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق وزارتِ دفاع جیسے حساس اور کلیدی منصب پر نئی تقرری ملکی سلامتی پالیسیوں اور سول ملٹری تعلقات میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس پیش رفت پر عوام اور سیاسی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں اور اگلے چند روز میں واضح صورتحال سامنے آنے کی توقع ہے۔