حب ڈیم لبالب : کسی بھی وقت چھلک سکتا ہے، عوام ہوشیار رہیں

image

حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند، کسی بھی وقت اسپیل وے سے اخراج شروع ہوسکتا ہے، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع حب کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریجی اور سارونہ میں شدید بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ تک پہنچ گئی ہے جب کہ صرف ایک فٹ گنجائش باقی رہ گئی ہے۔ کسی بھی وقت اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے۔

حب ندی کے کنارے رہنے والے افراد کو فوری طور پر مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح ندی کے اندر ریت بجری نکالنے والے یونٹس اور کرش پلانٹس مالکان کو بھی مشینری اور مزدوروں کو فوراً باہر نکالنے کا کہا گیا ہے۔

عوام کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ پانی کے قریب جانے یا عبور کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US