کراچی کی سڑکیں خندق بن گئیں لیکن وزیرِاعلیٰ کی منطق ہی نرالی

image

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ایکسپریس وے تو پانی میں بہہ گیا جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان آیا کہ یہ شاہراہ تو شہریوں کے لیے کھولی ہی نہیں گئی تھی ایسے میں اس کے متاثر ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے؟

اس بیان کے بعد شہر کی وہ شاہراہیں جن پر ٹریفک رواں دواں ہے اس کی صورتحال دیکھنے کے لیے ہم نے رخ کیا سب سے پہلے شاہراہ پاکستان کا، جس پر حالیہ مون سون کے بعد صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے کہ اس شاہراہ سے گزرنا کسی امتحان کے مترادف ہے، اس شاہراہ پر کاروبار کرنے والے حکومت کی عدم توجہی پر نالاں نظر آئے، مزید جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US