سونا کتنا سستا ہوا؟ جانیں نئی قیمت

image

پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 172 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس ریٹ 2 ڈالر کم ہو کر 3643 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US