دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد قطر کے وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ’نیویارک ڈیکلیئریشن‘ کی منظوری دی ہے۔
  • پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب نے 28 اضلاع کو متاثر کیا ہے لیکن اگلے 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں کمی آئے گی۔
  • قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے وزیراعظم سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ جمعے کو نیویارک میں یہ ملاقات عشائیے پر ہوئی۔
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ’نیویارک ڈیکلیئریشن‘ کی منظوری دی ہے جس میں اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے ’مقررہ مدت کے اندر، ٹھوس، ناقابل واپسی اقدامات‘ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
  • نیپال میں بدعنوانی کے خلاف پُرتشدد مظاہروں کے بعد سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سُشیلا کارکی نے بطور نگراں وزیرِ اعظم حلف اُٹھا لیا ہے۔

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US