ریڈ زون میں ایوان صدر روڈ پر واقع باغ جناح (پولو گراؤنڈ) جس کی ایک تاریخی حیثیت ہے، جو 1947 میں پاکستان کی آزادی کے بعد سیاسی رہنماؤں کے سامنے فوجی پریڈ کے پہلے باضابطہ مارچ پاسٹ کا مقام تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے یہیں سلامی لی تھی جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 1958 میں پہلی عید کی نماز کا اہتمام بھی اسی گراؤنڈ میں کیا تھا۔
26 مارچ 2022 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گراؤنڈ کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے پرندوں کی ایک ایویری کا افتتاح کیا تھا۔ 100 فٹ لمبے اور 45 فٹ چوڑے انکلوژر میں 315 پرندے رکھے گئے تھے جن میں افریقی اور آسٹریلوی طوطوں کے جوڑے بھی شامل تھے جبکہ مذکورہ پارک کی حفاظت کے لیے نصف درجن سے زائد ملازمین بھی تعینات ہیں تاہم مذکورہ پارک کی حالت زار دیکھ کر ان کی خدمات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ پارک کی موجودہ حالت جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔