مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کی مالی ضروریات اڑھائی ارب سے متجاوز

image

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کے زیر انتظام چلنے والے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کی اضافی مالی ضروریات اڑھائی ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ بلدیات نے صوبائی حکومت سے ٹی ایم ایز کیلیے دو ارب 65 کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست کردی ہے، محکمہ بلدیات میں ہونے والے ایک جائزہ اجلاس میں ٹی ایم ایز کی مالی معاونت پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بندوبستی اضلاع کی 71 ٹی ایم ایز کے لیے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 1 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیے 1 ارب روپے درکار ہیں۔

اسی طرح ضم شدہ اضلاع کے 8 ٹی ایم ایز کے لیے تنخواہوں اور پنشن کے لیے 24 کروڑ 30 لاکھ روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 20 کروڑ روپے درکار ہیں۔

مجموعی طور پر صوبے کے تمام کمزور ٹی ایم ایز کے لیے کل مالی ضرورت 2 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ بلدیات نے محکمہ خزانہ سے مذکورہ رقم جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US