ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کی صلح، ملزم کی ضمانت منظور

image

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان ہونے والا مشروط صلح نامہ پیش کردیا گیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق سامعہ حجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ حسن زاہد نے ہراسانی کی غلطی تسلیم کر کے معافی مانگ لی ہے، معاہدے میں یہ بھی درج ہے کہ ملزم نے مدعیہ کو کسی قسم کی رہائش فراہم نہیں کی۔

راضی نامے میں کہا گیا ہے کہ حسن زاہد اور ان کے اہل خانہ یا دوست احباب نہ سامعہ حجاب اور ان کے خاندان کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی مواد شائع کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کی ہراسانی میں ملوث ہوں گے اور اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو سامعہ حجاب کو قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق حاصل ہوگا۔

مدعیہ نے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ وہ ان شرائط کے تحت کیس کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتیں۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے صلح نامہ پیش کیے جانے اور مدعیہ کے بیان کے بعد حسن زاہد کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US