مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھکاری نے تین کم عمر لڑکیوں پر حملہ کر دیا۔ تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں دو بہنیں شدید زخمی ہوگئیں جبکہ تیسری خوش قسمتی سے بچ نکلی۔
ڈی ایس پی چوہدری جاوید کے مطابق مشکوک شخص کو بچیوں کے ساتھ جنگل کی طرف جاتے ہوئے دیکھ کر مقامی لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ملزم نے بچیوں پر اچانک حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو بچیاں زخمی ہوئیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق تینوں لڑکیاں ملزم کی بیٹیاں تھیں جن کے بھیک مانگنے سے انکار پر ملزم نے ان پر جان لیوا حملہ کیا۔