ضلع نوشہرہ پیر سباق میں فرام روڈ پر کچے مکان کی چھت گرنے کے باعث 3 خواتین اور ایک نومولود زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملبے سے چاروں کو زخمی حالات میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون اور نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی، ریسکیو ترجمان بلال فیضی کے مطابق مکان کی چھت گرنے میں جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ خاتون اور نومولود بچہ شامل ہے جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہیں۔