کمشنر کراچی کی ہدایت پر آپریشن کے دوران درجنوں منشیات کے عادی افراد اور بھکاریوں کو پکڑ لیا گیا۔
کمشنر کراچی کے مطابق 27 افراد کو گرفتار کرکے کورنگی زمان ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا۔ مذکورہ افراد میں ہیروئنچی، منشیات کے عادی اور بھکاری شامل ہیں۔ جہاں سے ان تمام افراد کو ری ہیب کے لیے ایدھی سینٹر منتقل کیا جائے گا۔
سید حسن نقوی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں منشیات کا بڑھتا رجحان اور نفسیاتی مسائل کسی سنگین خطرے سے خالی نہیں۔ ان افراد کو ری ہیب کر کے معاشرے کے لیے بہتر انسان بنا کر تعمیری کاموں میں لایا جائے گا۔